ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورکی دواساز کمپنی منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث نکلی

اے این ایف کی مُلک بھر میں منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ لاہورمیں
دواساز کمپنی منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی۔ کمپنی کے مالک کو تمام گروہ سمیت
گرفتارکر لیا گیا۔
کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اور اسمگلرز کو
بیچتے تھے۔ آپریشن کے دوران 50 کلو کیٹا مائن اور 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
اسی طرح اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی مشترکہ کاروائی کی.
فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 726 گرام آئس برآمد کرکے
کوہستان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیاگیا۔
کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو پر نیوزی لینڈ اور لندن بھیجے جانے والے لیدر جیکٹس سے منشیات
برآمد کر لی گئی۔ مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں