اہم ترین

عمران خان اسمبلی آج اسمبلی توڑنے کااعلان یا یوٹرن لیں گے؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور میں‌ خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کی اسمبلیاں توڑنے
کی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں یا پھر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بڑا یوٹرن لیں گے.
تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں‌ عمران خان آج کے خطاب میں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے
سے حتمی تاریخ دیں گے.
عمران کان خطاب سے قبل پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کریں گے. ملاقات کے بعد عمران خان ویڈیو
لنک کے ذریعے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی حتمی تاریخ دیں گے.
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی راولپنڈی میں اہم ملاقات کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے
لاہور پہنچ چکے ہیں.
مونس الٰہی نے بھی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا اہم پیغام چیئرمیںن تحریک انصاف کو دے دیا ہے.
اہم خطاب سے قبل عمران خان کی کوشش ہو گی کہ وہ پرویز الٰہی سے حتمی ملاقات کریں. ملاقات میں
عمران خان چودھری پرویز الٰہی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button