دہشت گردوں کا تھانہ پہ حملہ 4 پولیس اہلکار شہید 4 زخمی
لکی مروت میں تھانہ برگی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں نے تھانہ برگی پر فائرنگ، ہینڈ گرینڈ اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔
لکی مروت میں تھانہ برگی پر دہشت گردوں نے رات کے وقت حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں نے تھانے پر فائرنگ کی ہینڈ گرینڈ اور راکٹ لانچروں فائر کئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران 6663 FRP، کانسٹیبل خیرالرحمن 7011 اہلیٹ فورس، کانسٹیبل سبز علی 5514 FRP شامل ہیں جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں PASI گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز 6836 FRP، کانسٹیبل امیر نواز 665 FRP، کانسٹیبل فرمان اللہ 6656 FRP شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او لکی مروت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ شہید و زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس و سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔