اہم ترین

گلگت بلتستان میں یکم جنوری سے پلاسٹک بیگ پر پابندی

اسکردو سے عارف سحاب گلگت بلتستان میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ یکم جنوری 2023 سے پلاسٹک بیگز کےاستعمال پر پابندی عاٸد کرکے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا جاۓ گا اور متبادل بیگز متعارف کرواۓ جاٸیں گے۔ گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام کے زریعے کپڑے کے تھیلوں کی تیاری کے لئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے گلگت میں گھریلو صنعتیں لگائی جائیں گی جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے گلگت بلتستان کوملک کے دوسرے صوبوں کے لئے مثالی خطہ بنایا جاۓ گا۔واضح رہے کہ گلگت میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے جس پر یکم جنوری سے عمل ہوگا ۔محتاط اندازے کے گلگت میں ایک مہینے میں 8 ٹن پلاسٹک بیگز کا استعمال ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button