ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا،حافظ نعیم کا اعلان

لاہور: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا اور ہم مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہورمیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی منی پاکستان ہے اور وہاں لوگوں نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی حکمران نہیں کرتے، قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز کو آگے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا،ہم نے تمام جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ سیاسی لڑائی لڑتے رہیں لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، ہم اپنے اختیار سے زیادہ کام کریں گے، ہم لڑیں گے اور اپنا حق چھین لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں