ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس پر حملہ سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ جن مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ان میں زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج اعجاز احمد بٹر کے سامنے ہوئی۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دو مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو دو جون کو سنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں