ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر خزانہ عدالت پیش نہ ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کے وکیل جبکہ نیب پراسکیوٹر افضل قریشی پیش ہوئے، شریک ملزمان کے وکلا نے دو ماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتا ہے، وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہوگیا تھا۔بعدازاں جج محد بشیر نے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں