ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا یہود کی بھرپور حمایت کا اعلان، بحری بیڑا اور اسلحہ اسرائیل پہنچ گیا

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی مکمل حمایت  کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ہم یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے۔

امریکی صدر کہا کہ امریکا اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، اسرائیل کے ہرمشکل وقت میں ہم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کو اپنے دفاع میں حملوں کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب امریکا نے گولہ بارود سے لدا پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا دیا ہے،جس میں گولا بارود، آئرن ڈوم میزائل اور دیگر دفاعی سازوسامان کی بڑی مقدار شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے امریکی بحری بیڑے  کے پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کرکے امدادی سامان بند کیا ہوا ہے، جو عالمی سطح پر غیر قانونی طریقہ ہے، اقوام متحدہ نے اس حوالے سے بیانات کی  حدتک نوٹس لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں