ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل

)اسلام آباد: ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کے خلاف سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔بعد ازاں خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی،سائفر کیس میں ایف آئی اے کے 5 گواہان کے بیانات قلم بند ہونے کا امکان تھا۔

ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کی گئی، سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں