ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے ،فی کلو ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق  یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں