ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں یوریا کھاد کے بحران پر نگران وفاقی حکومت کا نوٹس

اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اعداد و شمار پر گہری نظر ہے، قلت نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نے قلت کے پیش نظر درآمدی کھاد کے جہاز آرڈر کر دبے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر صنعت تجارت گوہر اعجاز نے نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ کھاد کی مصنوعی قلت کے حوالے سے تمام کھاد فیکٹریوں کو ہدایت کر دی ہے، پیداوار و سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر سے درآمدی کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پہنچنا شروع ہوں گے۔ درآمدی کھاد کی مکمل کھیپ 20 جنوری تک پاکستانی گوداموں میں پہنچ جائے گی۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ قلت کی بنا پر کسی کمپنی یا ڈیلر کو کھاد مہنگی بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔ مقررہ نرخ پر گندم کی فصل کیلئے کھاد دستیاب ہو گی۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کر دی ہے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں