تازہ ترینعالمی حالات

اسرائیل کا عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی مقدمے کا سامنا کرنے سے انکار

دی ہیگ: اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جبکہ امریکہ، روس اور مصرنے عدالت کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے  26 فروری تک پچاس سے زائد ممالک انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یعنی عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

بدھ کو ہونے والی عدالتی کارروائی میں امریکہ اور روس کے علاوہ مصر اور فرانس کے نمائندوں نے بھی بات کی۔سال 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف سے کہا تھا کہ وہ قبضے کے قانونی اثرات پر اپنی رائے پیش کرے تاہم اس پر عمل درآمد کرنے کی پابندی نہیں ہوگی۔

عالمی عدالت انصاف میں ہونے والی سماعت میں اسرائیل نے شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔ اسرائیل نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت کا کردار تصفیہ کے حصول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

The post اسرائیل کا عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی مقدمے کا سامنا کرنے سے انکار appeared first on Daily Jasarat News.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button