ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

اسلام آباد :ہائیکورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی متفرق منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہو گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں