گوادر میں فری زون ایگریکلچر انڈسٹریل پارک کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمندری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت چین کے تعاون سے گوادر میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ 100میگاواٹ بجلی کا منصوبہ ڈیموں پینے کے صاف پانی سڑکوں اور ہسپتالوں سمیت بہت سے اہم منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے فری زون میں پانی صاف کرنے کا پلانٹ نصب کیا گیا ہے جن سے شہریوں کو یومیہ بارہ لاکھ گیلن پانی فراہم کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ
- گیانیش کمار کے خلاف ’عوامی مواخذہ‘: میرا کمار صدارت، ملکارجن کھڑگے قرارداد پیش اور راہل گاندھی کریں گے اختتامی خطاب
- یوپی پی ای ٹی کے باعث کل 30 اکتوبر کو لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند