کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز کریش کر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کریش کر گئی، آج بینچ مارک کے ایس 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس تنزلی کے بعد 72 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 52 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 14 پوائنٹس تنزلی کے بعد 71 ہزار 848 پر آگیا، جو گزشتہ روز 73 ہزار 862 پر بند ہوئی تھی۔

تاہم دوپہر تقریباً 11 بج کر 42 منٹ پر مارکیٹ قدرے بحال ہو گئی، اور 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد یا 827 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔بعد ازاں، بحالی کا سلسلہ جاری رہا اور سہ پہر تقریباً 4 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس مزید بہتر ہو کر 73 ہزار 544 پوائنٹس پر آگیا، اس طرح انڈیکس میں گراوٹ 318 پوائنٹس یا 0.43 فیصد رہ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button