ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26 جون کوشاہراہ فیصل پر دھرنے کا اعلان

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26 جون بدھ کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان وتاریخی دھرنا دیا جائے گا، شہریوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی و حبس کے موسم میں 18گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، وائٹ کالر کرمنلز کو شہریوں پر مسلط کردیا گیا ہے جس کی سرپرستی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑرہی ہے، ہم حق دو کراچی تحریک کوازسر نو منظم کریں گے اور شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے،وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کیاجاچکا ہے اور پیر کے روز بلدیہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  عملاً سارے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی فنڈنہیں رکھا گیا، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے 2019تا2025تکترقیاتی منصوبوں کے نام پر ورلڈ بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور کلک سے اربوں روپے کے قرضے لیے،وہ بتائے کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لیے گئے قرضوں کی رقم کہاں خرچ کی گئی؟

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھارہوں ترمیم کی آڑ میں خود تو اختیارا ت حاصل کرلیے لیکن وہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کرنا چاہتی،ہماراواضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت تمام تر اختیارات ٹاؤن و یوسیز کی سطح پر منتقل کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں