ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کی اجازت دے دی ۔

وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو شہریوں کی کال سننے یا ٹریس کرنے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی ۔آئی ایس آئی کو فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

 آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے کی اجازت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کی سیکشن 54 کے تحت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی اور کسی بھی جرم کے خدشے کے تناظر میں دی گئی ہے، ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں