ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے، مریم نفیس

  کراچی: اداکارہ مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا۔

مریم نفیس نے لندن میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔ مریم نفیس کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب غیر ملکی پاکستان آتے ہیں تو وہ ہمارا لباس پہنتے ہیں لیکن جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کا لباس مختصر ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کے پاکستان آ کر پورا لباس پہننے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے۔ وہ اپنی مرضی کا لباس پہننے والی خواتین کو خراب نظروں سے دیکھتے اور گھورنے  لگتے ہیں۔ یہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کو پورا لباس اسی لیے پہننا پڑتا ہے کہ آپ کی گھورتی ہوئی للچائی ہوئی نظروں سے محفوظ رہ سکیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پوری دنیا میں مردوں کا یہی رویہ ہوتا ہے لیکن مریم نفیس کو مسئلہ صرف پاکستانی مردوں سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں