پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت: گورنر ہاؤس پر جماعت ِاسلامی کا دھرنا موخر، غائبانہ نمازِ جنازہ کا اعلان

کراچی: جماعتِ اسلامی کے تحت آج شام 5 بجے نیو ایم اے جناح روڈ پر اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیموں میں ہوشربا اضافے، اوور بلنگ، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعتِ اسلامی  نے آج سے گونر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تاہم  اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعددھرنا موخر کردیا گیا ہے،غائبانہ نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی جبکہ دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنارہ میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو بےدردی کے ساتھ شہید کر کے ایک بار پھر اپنی درندگی اور سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے،اسرائیلی دہشت گردی نہتے فلسطینی عوام کی جدوجہد ختم نہیں کرسکتی،عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button