ارجن رامپال نے چھوٹی عمر میں اپنی شادی پر افسوس کا اظہار کردیا
ممبئی: بالی وڈ اداکار ارجن رامپال نے چھوٹی عمر میں اپنی شادی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنی اہلیہ مہر سے طلاق ہر گفتگو کی جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں اور شادی دو دہائیوں تک جاری رہی تھی۔
ارجن رامپال کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی نبھانا آسان نہیں ہے اور جب تک انسان سمجھدار نہ ہوجائے اسے شادی نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر 24 برس تھی تو انہوں نے شادی کرلی حالاں کہ اس وقت انہیں شادی کے متعلق سیکھنے کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔
اداکار کا کہنا تھا شادی شروع میں آزادی لگتی ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ تنہائی اور پریشانی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ، ارجن رامپال قرنطینہ میں چلے گئے
ارجن رامپال 2018 سے اپنی منگیتر گیبریئلا کے ساتھ رہ رہے ہیں اور وہ بغیر شادی کے اسی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکار آخری مرتبہ فلم ’کریک‘ میں نظر آئے تھے اور اس وقت وہ سنجے دت اور رنویر سنگھ کےساتھ نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔