اہم ترین

شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز آپریشن: ہلاک دہشتگردوں سے افغان شناختی کارڈ برآمد

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے، جن کے شواہد مل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ان میں سے ایک دہشتگرد جلال ولد نعمت اللہ، افغان شہری تھا، جس سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشتگردوں میں دوسرا خارجی دہشتگرد سیف اللہ ولد دین فراز بھی شامل ہے، جس کا تعلق فتنتہ الخوراج کے گل بہادر گروپ سے تھا۔ یہ دہشتگرد گروہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرم تھا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اہم دستاویزات اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button