اہم ترین

اہلِ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے جماعت اسلامی کے جلسوں اور ملین مارچ کا شیڈول جاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رواں ہفتے کو اہل فلسطین اور لبنان سے یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مختلف شہروں میں جلسوں اور ملین مارچ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل چترال میں جلسہ ہوگا جبکہ 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ ہوں گے، جس میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ ہم فلسطین کے حق میں کھڑے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے سپریم کورٹ کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے اور اس مشکل وقت میں سب سے بڑی ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کو واضح اعلان کرنا چاہیے کہ وہ آئینی ترمیم کے بغیر ایکسٹینشن نہیں لیں گے، منصور علی شاہ کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button