اہم ترین

خامنہ ای نے اسرائیل پر مزید طاقتور اور تکلیف دہ حملے کی دھمکی دے دی

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کا اگلا حملہ بہت زیادہ طاقتور اور تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

اسرائیل پر حملے کے بعد، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسرائیل کو تنبیہ کی۔

سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کی مدد سے، بیداری کی محاذ کی ضربیں صیہونی حکومت کے بوسیدہ اور گرتے ہوئے جسم پر مزید طاقتور اور تکلیف دہ ہوں گی۔

خامنہ ای نے یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی، اور یہ پوسٹ ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغنے کے فوراً بعد کی گئی۔

اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا: ایرانی سپریم لیڈرکی وارننگ

اسی دوران، سپریم لیڈر کے ایکس کے سرکاری اکاؤنٹ پر مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے میزائلوں کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس پر لکھا تھا “نصر من اللہ و فتح قریب”۔ چند منٹوں کے اندر یہ ٹویٹ سینکڑوں بار ری ٹویٹ کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا۔

اس سے پہلے، منگل کو ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کی تھی۔

اسرائیل بھر میں الارم بجنے لگے اور یروشلم اور دریائے اردن کی وادی میں دھماکے سنے گئے جبکہ اسرائیلی شہری بم شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

ریاستی ٹیلی ویژن پر رپورٹرز لائیو نشریات کے دوران زمین پر لیٹ گئے۔

رائٹرز کے صحافیوں نے دیکھا کہ پڑوسی ملک اردن کی فضائی حدود میں میزائلوں کو روک لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 200 تک میزائل داغے جا چکے تھے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جانب درجنوں میزائل فائر کیے ہیں اور خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو تہران کا جواب “زیادہ تباہ کن اور برباد کرنے والا” ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button