اہم ترین
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے 90ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور اس دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔