سرجیکل آلات کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) پاکستان اور ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) ٹوکیو، جاپان کے تعاون سے سرجیکل آلات کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سرجیکل آلات کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، ماہرین، اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ شرکاء کو اپنے کاموں میں کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین طریقوں اور ٹولز کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سرجیکل انسٹرومینٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ذیشان طارق نے کہا کہ کام کی جگہ کے ماحول کو بڑھانا پاکستان میں سرجیکل آلات کی صنعت کی ترقی اور پائیداری کے لیے کام۔کی جگہ کے ماحول کو خوشگوار بنانا بہت ضروری ہے۔
انہوں نےکہاکہ جاپان کے ایشئن پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے ماہرین اور سرجیکل انسٹرومینٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(SIMAP) کے تحت 5 سرجیکل کمپنیوں نے اپنے تجربات اور کیس اسٹڈیز کا اشتراک کرتے ہوئے کام کی جگہ کے ماحول کے انتظام میں جدید طریقوں کے کامیاب نفاذ پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ پروجیکٹ کے دوران ان کمپنیوں نےجدید طریقہ کار اپناتے ہوئے کام کی جگہ پر بہتر کارکردگی کا کامیابی سے عملی مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مختلف آپریشنز میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نےکہاکہ ایسے جدید طریقوں کو نافذ کرنے سے وقت کے ضیاع میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انہوں نےکہاکہ یہ اقدام سرجیکل آلات کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں سے ہم آہنگ کرنا ہے.
اشتہار