ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: مدرسے میں بچوں سے زیادتی میں گرفتار قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور

happened

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم قاری طاہر کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مدرسے میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قاری طاہر کیخلاف بچوں کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے۔مبینہ زیادتی کا شکار بننے والوں میں 2 لڑکے، ایک لڑکی شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں