ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ بن قاسم سے کوئلہ چوری کی کوشش ناکام، 4 ملزمان گرفتار



کراچی:

بن قاسم ٹاون پولیس نے کوئلہ چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سپلائی میں استعمال ہونے والے کوئلے سے بھرے 2 ڈمپر کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاون پولیس نے کوئلے کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان جوگنو، حبدار علی، رحمت اللہ اور عین الدین کو گرفتار کر لیا۔

بن قاسم ٹاؤن پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر پیکٹ قائم کر رکھی تھیں۔ گرفتارملزمان ڈمپر کے ذریعے کوئلہ چوری کر کے مختلف مقامات پر سپلائی کرنے جا رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں