اہم ترین

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے انکار

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو حال ہی میں ایک پیغام بھیجا ہے

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، بھارت کرکٹ ٹیم کے میچز کی میزبانی کے لیے دبئی مضبوط امیدوار ہے ،جو ہم پاکستان کو لکھ کر دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button