اہم ترین

کوئی ملک ڈپازٹ یا قرض رول اوور کرنے پر تیار نہیں، مگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں، وزیرخزانہ

The open will also be able

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی ملک ڈپازٹ یا قرض رول اوور کرنے پر تیار نہیں، مگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں لٹریچر فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے قرض کے معاہدے میں کچھ بھی چھپا ہوا یا خفیہ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی ملک ڈپازٹ  یا قرض رول اوور کرنے کو تیار نہیں ہے، تاہم چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسی کے مثبت نتائج سے کرنسی  میں استحکام آیا ہے جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ اور جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے برابر پہنچ جائیں گے۔ اسی طرح مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، جس کا براہ راست فائدہ  عوام کو ملنا چاہیے۔

محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کیا ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 تا 10 فی صد پائیدار نہیں ہے،  ہمیں ٹیکس اصلاحات لانا ہوں گی۔ اسی طرح اسٹرکچرل اصلاحات بھی ناگزیر ہیں۔ ایف بی آر کی ساکھ کو بحال کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ عطیات سے ملک نہیں چلتے۔ ملک کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیراعظم براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہت کلیئر ہیں،اب سب کچھ بی ٹو بی سطح پر ہوگا، حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں اس لیے اب نجی شعبےکوآگےآناچاہیے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اتنا آسان نہیں ہے،ورنہ 10سال پہلے یہ کام ہو چکا ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button