چین ‘ امارات کے مابین سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل
ابوظہبی: چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہوطکے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے بھی مذکورہ ممالک کے مابین سفارتی تعلقات سے متعلق ایک خبر شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط و مربوط ترقی کے لیے تعاون اور مشترکہ عزائم کو واضح کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے اور ایسٹ افریقا میں بی آر آئی منصوبوں کے لیے دونوں ممالک میںمشترکہ فنڈ میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مختلف شعبوں میں جاری سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، دونوں ممالک نے باہمی اقتصادی شراکت داری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں14 ہزار500 سے زائد چینی کاروباری لائسنس جاری کردیے جا چکے ہیں اور چین دونوں ممالک میں باہمی طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے،جہاں غیر تیل کی تجارت2024 ءکی پہلی ششماہی میں50 بلین ڈالر سے بھی متجاوز ہے جبکہ2023ءمیں یو اے ای نے کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی معاشی ترقی کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے برکس گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔