اہم ترین

  شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا  ہے کہ اسلام آباد میں   تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جتھوں نےوفاقی دارالحکومت میں تخریب کاری کی ہے، پی ٹی آئی سیاسی  نہیں فتہ پرور جماعت ہے،  شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ  پی ٹی آئی کے اتنے بڑےفتنے کے باوجود بیلاروس کے صدر نے ہمت اور بڑے حوصلے کے ساتھ پاکستان کادورہ مکمل کیا، ایس سی او کانفرنس کے موقع پرشرپسندوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی ،رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے اپنی جانیں دیتے ہوئے ملک کی حفاظت کی، پی ٹی آئی کے تخریب کاروں نے رینجرز کے 4 اور پولیس کا ایک اہلکار شہید کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  احتجاج اور دھرنوں سے پاکستان کی معیشت کویومیہ 190 ارب روپےکانقصان ہوتاہے، دنیا کے سامنے جو تماشہ لگایا گیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) سے ایک جتھے نے آکر اسلام آباد میں ہنگامے کرکے امن برباد کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر نے ریاست پر تیسری بار لشکر کشی کی ہے،  جب کوئی بیرون ممالک سے وفد پاکستان کا دورہ کرنے آتا ہے تو پی ٹی آئی والوں کو احتجاج کےنام پر فتہ پھیلانے کا خیال آتا ہے، بیرون ممالک کے وفد کا دورہ کرنے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا ہوتی ہے، لیکن اس ٹولے نے ہمیشہ ملک تباہ کرنے کی کوشش کی۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ جب معیشت ترقی کررہی ہے تو  اب وقت آگیا ہے فیصلہ کر لیا جائے کہ مزید ایسے فتنہ پرور گروہ کو پران چڑھانے کے بجائے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاراچنار کی طرف خیبرپختونخوا حکومت کی کوئی توجہ نہیں، ان کوپاکستان کوتباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہمیں چاہیے ایسے ہاتھ توڑ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button