پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم



اسلام آباد:

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  کرلیا۔

عدالت نے وفاق اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کو راجا سلمان اکرم کی گرفتاری سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق کے روبرو سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت  کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاق اور پنجاب میں معلوم نہیں کتنے مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

وکیل کے مطابق کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات دینے اور گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری  کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب پولیس سے مقدمات کی تفصیلات طلب  کرلی اور سلمان اکرم راجا کی کسی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button