عالمی حالات

ّ62 ممالک کا کومبنگ آپریشن،آبدوزوں سے تاریخ کی سب بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )کولمبیا کی قیادت میں 62 ممالک کے 2 ہفتوں پر مشتمل منشیات فروشوں کے خلاف کومبنگ آپریشن میں اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا بحریہ کی انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منشیات کو 6 نیم آندوزوں میں چھپایا گیا تھا۔یہ آبدوزیں بالکل نئے راستے کے ذریعے منشیات کی اتنی کھیپ کو لے کر جارہی تھیں۔ اس آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی اس نئے روٹ کو ڈھونڈ نکالنا ہے۔کوکین کی آسٹریلیا اسمگلنگ کرنے کے لیے پیسیفک اوشن میں جنوب مغربی کلیپیٹرن جزیرے کا روٹ استعمال کیا جارہا تھا۔یہ آبدوزیں آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں۔ انھیں کھلے سمندر میں پکڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے لیکن 62 ممالک کے تعاون سے یہ مہم سر کرلی گئی۔ آبدوزوں سے پکڑی گئی 1400 میٹرک ٹن منشیات کی کھیپ میں 225 ٹن کوکین اور 1000 ٹن گانجھا شامل ہے۔ اس سے قبل اتنی بڑی مقدار میں منشیات نہیں پکڑی گئی۔کولمبیا بحریہ کی انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھیپ پکڑے جانے سے منشیات فروشوں کا ساڑھے 8ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ اتنی بڑی مقدار کے پکڑے جانے سے لاکھوں انسانوں کی جانوں کو بچالیا گیا۔ آپریشن کے دوران 400 سے زائد ہرکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا جو غیر قانونی اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں سالانہ 2700 ٹن کوکین تیار کی جاتی ہے۔صرف کولمبیا میں سالانہ پکڑی جانے والی کوکین کی مقدار 670 ٹن بنتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button