عالمی حالات
ٹرمپ اب بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ نہیں‘پیوٹن
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک تجربہ کار اور ذہین سیاست دان قرار دیتے ہوئے پر خدشہ ظاہر کیا کہ نو منتخب امریکی صدر اب قاتلانہ حملوں سے محفوظ نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے امریکا کی سیاسی تاریخ میں بہت سے اندوہناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ ٹرمپ محتاط رہیں گے۔ ولادیمیر پیوٹن نے امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملوں کو حیران کن
قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے بعد بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ واضح رہے کہ روسی صدر نے ایک بیان میں امریکی تاریخ کا حوالہ دیا ہے، اس میں اب تک 4 امریکی صدور کے قتل کیے جانے کی جانب اشارہ ہے۔