اہم ترین

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرلیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرلیا گیا ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے اپنی شرائط  بھی رکھ دی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا اور بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہی اپنایا جائے گا۔

اسی طرح پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے کی شرط رکھ دی  ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدن میں سے بھی بڑا حصہ مانگا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت نے 2031 تک، 2026ء میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی بنگلا دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہو سکتے ہیں ، 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button