تیسرا ٹی20 زمبابوے جیت گیا، پاکستان نے سیریز نام کرلی
بلاوائیو:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کرلی، تاہم پاکستان نے 2-1 سے سیریز نام کرلی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے دلچسپ مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی اور 133 رنز کا ٹارگٹ 8 کھلاڑی آؤٹ کروا کر میچ ختم ہونے سے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
زمبابوے کے اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ 43 رنز بنا کر میچ جتوانے میں نمایاں رہے جب کہ کپتان سکندر رضا 19، ٹیڈیوانشے مارومانی 15، ڈائن مائرز 13، ویسلے مادھیویر 7، ٹشینگا موسیکیوا 7، ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 اور رائن برل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹِینوٹینڈا ماپوسا 12 جبکہ رچرڈ نگاروا 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے 2، 2 جب کہ سفیان مقیم اور سلمان آغا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قاسم اکرم 20، عباس آفریدی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4 اور عمیر بن یوسف 0 رن پر پویلین لوٹے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے 2 جبکہ رائن برل، ویلنگٹن ماساکاڈزا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔