ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام میں موجود پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار شام اور لبنان میں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں مین شام کے حالات یکسرتبدیل ہوگئے، شام کی صورتحال پر ہم غیرجانبدار رہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لبنان میں سفیر کو ہدایات دی گئیں اور انہوں نے کنفرم کیا کہ لبنانی وزیرِ اعظم سے بات ہو گئی ہے،250 پاکستانی زائرین شام گئے ہوئے تھے جبکہ 300 کے قریب شہری ،اساتذہ اور طلبہ وہاں پہلے سے موجود ہیں جو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے نتایا کہ آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناپاک کوشش اور پاکستان مخالف سازش میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 3.57 پر آگئی ہے، سیاسی استحکام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں