ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیرو شیما ناگا ساکی پر ظلم ڈھانے والا پاکستان کے میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے، حافظ نعیم

Hafiz Naeem announced that there will be a million march

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن  کاکہنا ہے کہ ہیرو شیما ناگا ساکی پر ظلم ڈھانے والا پاکستان کے میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے، امریکا نے پوری دنیا میں ظلم ڈھائے ہیں۔

غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  ، امریکا کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگانے کی باتیں کرے، امریکانے خود ویت نام میں لاکھوں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا اور آج بھی اسرائیل کی پشت پناہی کرکے ظالموں کا سربراہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  امریکا اپنی پالیسوں سے باز آجائے، امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے، امریکا نے ہمیشہ دنیا میں دہشت گردی پھیلائی ہے، امریکا خود ریڈ انڈینز کی لاشوں پر بنا ہے، امریکا مسلمانوں کو ہرلحاظ سے دبا کر رکھنا چاہتا ہے، آج ہم فلسطینیوں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا قبلہ اول ہے، ہم اسکا تحفظ کریں گے، آج ہم مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں، آج سردی اسلام آباد میں ہے اس سے زیادہ سردی غزہ میں ہے۔ حافظ نعیم کاکہنا تھا  کہ ملک میں سیاسی جماعتیں جیل میں ڈالنے اور جیل سے نکلنے کیلئے امریکا کی مدد مانگتی ہیں، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے،اگر بانی پی ٹی آئی کا غلامی نامنظور کا دعویٰ سچا ہے تو اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی مذمت کا بیان جاری کریں، آج بانی پی ٹی آئی جیل سے اعلان کریں وہ حماس کی حمایت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں