شوبز

مشہور امریکی اداکار نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی

لاس اینجلس میں مقیم مشہور امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خودکشی کرلی ہے۔

39 سالہ اداکار مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’ڈیز آف اوور لائف‘‘ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔ 

لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کے مطابق مارٹن کی موت خود کو پھانسی لگانے سے واقع ہوئی ہے۔ 

مونٹانا میں پرورش پانے والے مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری سے کیا تھا۔

وہ نوعمری میں میڈرڈ واپس آئے جہاں انھوں نے ماڈل کے طور پر کام کیا اور اداکاری کی کلاسز لیں۔ گریجویشن کے بعد وہ اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشنز میں بھی نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button