لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں ریلوے ملازمین کی جانب سے ہونے والی طویل ہڑتال کے باعث لاکھوں مسافر پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ریلوے ملازمین کی جانب سے 5 روزہ ہڑتال کی وجہ سے انڈر گرائونڈ ٹیوب ریل کی متعدد لائنیں بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے ریلوے اسٹیشنوں پر لاکھوں مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے ملازمین کی جاری طویل ہڑتا ل کے باعث ملک کے بے شمار اسٹیشنوں پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، جس کے باعث سفری نظام مکمل درہم برہم ہوگیا، لاکھوں شہری متاثر ہوئے، متبادل سفر کے لیے بسوں پر رش بڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اوور لینڈ ریل سروس بھی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔اس حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کا کاروبار بھی ٹھنڈا پڑ گیا، ریل یونین ملازمین بہتر اجرت اور کام کے دباو میں نرمی چاہتے ہیں ۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرانسپورٹ حکام کے 3.4 فیصد اضافے کو محکمے کے عملے نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔