ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا دارالحکومت کیف پر بڑا فضائی حملہ: 4افراد ہلاک، سرکاری دفاتر میں آگ بھڑک اٹھی

کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز اورمیزائل کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف کے سرکاری دفاتر میں آگ لگ گئی ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین پر جنگ کا اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔.جس میں دارالحکومت کیف کی مرکزی سرکاری عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں کم از کم ایک شیرخوار بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کئی رہائشی اور شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون اور میزائل حملوں نے شمال، جنوب اور مشرقی یوکرین کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا جن میں زاپوریزژیا، کریوی ریہ، اودیسہ، سومی اور چیرنیہیف شامل ہیں۔

انہوں نے ان حملوں کو دانستہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کو طول دینے کی ایک کوشش ہے جب کہ حقیقی سفارت کاری کب کی شروع ہوسکتی تھی۔صبح کے وقت کیف کے تاریخی پیچرسکی ضلع میں مرکزی سرکاری عمارت کی بالائی منزل سے دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں، شہری گھروں سے نکل کر سڑکوں پر جمع ہوگئے جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے اور ملبہ ہٹانے میں مصروف رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں