ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید میجر عدنان اسلم کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل ودیگر کی شرکت

راولپنڈی: فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملےمیں شدید زخمی میجرعدنان اسلم دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے ان کی نمازجنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف ،وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ عسکری و سول افسران اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان 2 ستمبر کو بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملےمیں شدید زخمی ہوئے تھے، میجر عدنان سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے،دوران علاج جام شہادت نوش کر گئے۔ میجرعدنان اسلم نے دشمن کیخلاف بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کیا، میجرعدنان اسلم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے میجرعدنان اسلم کی جرأت و قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج ہم نے مادرِ وطن کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا ہے، بہادر بیٹے کی قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی، وہ بہترین روایات کا مظہرتھا،وطن سے محبت،غیر متزلزل عزم اور قربانی کا جذبہ، شہادت اس بات کا ثبوت ہے مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں