لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔
لاہور: پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ منتخب ہوگئے ۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔انا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب پرپنجاب اسمبلی میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔پولنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوا، مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ امیدوار تھے جبکہ اپوزیشن نے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو نامزد کیا تھا۔
رانا ثنا اللہ کی جیت کے بعد ن لیگ کی سینیٹ میں 21 نشستیں ہوگئیں، پیپلز پارٹی کی 26 اور پی ٹی آئی کی 21 نشستیں ہیں۔
جے یو آئی ف 7، بلوچستان عوامی پارٹی 4، اے این پی کی 3، ق لیگ، نیشنل پارٹی، ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست اور سینیٹ میں 6 آزاد اراکین ہیں۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری ہونا باقی ہے۔