ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار

سیال موڑ: موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ  انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ کے قریب کچھ افراد سڑک کے کنارے لگائی گئی باڑ اور درخت کاٹ کر چوری کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تقریباً 150 میٹر حفاظتی باڑ اور کاٹی گئی لکڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزم نے ٹرالی میں لاد رکھی تھی، تین دیگر ملزمان موقع سے کھیتوں کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ عوامی و قومی اثاثے کسی بھی شہری کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے، ان کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں