ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت‘ ٹرین میں آگ بھڑک نے سے مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں

نئی دہلی:بھارت میں چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑکنے سے مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر ٹرین چلنے کے دوران میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے مسافروں نے کود کر اپنی قیمتی جانیں بچائیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرین ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس رونما ہوا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق کہ ٹرین چلنے کے دوران میں ہی اچانک دھواں اور آگ کے شعلے نکلنے لگے، اسی دوران مسافروں میں افراتفری مچ گئی جبکہ دوسری طرف بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں