ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کاچیلنج

لاہور :  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

ایک بیان میں پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں17سال سے حکومت ہے اور مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو 2  سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ17 سال میں  اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں  کو نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبےشروع کردیےجن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں، مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر میں 90 ہزار گھر دیے ، 80 ہزار اسکالرشپ دیں، کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں۔

انہوں نے شرمیلا فاروقی کے لیے مزید  کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں،  پرفارمنس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں