ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشتاق احمدکی رہائی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، پی ٹی آئی کی سابق سینیٹر کی اہلیہ کو یقین دہانی

اسلام آباد: اسرائیلی حراست میں موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے مشتاق احمد کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشتاق احمد کی اہلیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے اس معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی اہلیہ کی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں