ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وزیردفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے؛ چند لمحوں بعد ہی ہنگامی لینڈنگ

برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے  تھے۔

اُڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔

اسی دوران پرواز نے “7700” ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔

جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔

محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ شکر ہے، سب خیریت ہے۔ مشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ کسی امریکی وزیر کے طیارے کے ساتھ ایسا حادثہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل فروری 2025 میں بھی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے طیارے کو کاک پِٹ کی کھڑکی میں دراڑ پڑنے کے باعث واپس لوٹنا پڑا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں