ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا :چین اور امریکا کے تجارتی مذاکرات، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی راہ ہموار

کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں،  یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ہم اس مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے رہنما کسی معاہدے کے مسودے پر غور کرسکتے ہیں۔

گریئر کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ٹیرف میں توسیع، نایاب معدنیات اور دیگر اہم تجارتی امور پر بات چیت ہوئی ہے، اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتے میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف پر عارضی جنگ بندی طے پائی تھی جو 10 نومبر تک برقرار رہے گی۔ اس سے قبل ڈونلڈ  ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف 145 فیصد تک بڑھایا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیاء پر 125 فیصد تک محصولات عائد کیے تھے۔

صدر ٹرمپ نے دورانِ پرواز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہمارے اور چین کے درمیان بہت سے معاملات پر گفتگو ہوگی، وہ بھی رعایتیں دینا چاہتے ہیں اور ہمیں بھی کچھ معاملات پر لچک دکھانی ہوگی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں