ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، انسانی امداد کے راستے فوراً کھولے جائیں، اردوان

انقرہ:  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تمام راستے فوری طور پر کھول دے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے ترکیہ میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست تعاون کی گنجائش موجود ہے،مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دفاعی شراکت کو نئی سطح پر لایا جا سکے۔

ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی، دنیا کی توجہ اب غزہ کے تباہ کن انسانی بحران پر ہونی چاہیے،غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابلِ تصور ہیں، فوری طور پر امدادی قافلوں کے لیے راستے کھولے جائیں تاکہ زخمیوں اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر کے ساتھ شام کے سیاسی مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  شام کے صدر احمد الشارع نے ہتھیاروں کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے، جو خطے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں